منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

نیویارک میں ٹیسٹ کروانے والا ہر تیسرا شخص کورونا کا شکار

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں کورونا مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی، نیویارک کی 5 فیصد آبادی کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے اور ٹیسٹ کرانے والے ہر تیسرے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔امریکا میں اب تک 68 ہزار 570 افراد کورونا کے

سبب جان کی بازی ہار گئے ہیں، ریاست نیویارک میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار سے اوپر ہو چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ ریاست نیو جرسی میں ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، جبکہ میساچوسٹس، الی نوائے، کیلی فورنیا اور پنسلوینیا کی ریاستوں میں بھی پچاس پچاس ہزار سے زیادہ مریض سامنے آ چکے ہیں۔امریکا اب تک 71 لاکھ 88 ہزار کورونا ٹیسٹ کر کے دنیا میں سب سے آگے ہے مگر یہ تعداد بھی امریکی آبادی کا صرف 2 فیصد بنتی ہے۔ریاست نیویارک کی 5 فیصد آبادی کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے اور ٹیسٹ کرانے والے ہر تیسرے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…