واشنگٹن (آن لائن) عالمی وبا کوروناوائرس سے بھاری جانی نقصان کے بعد اس کو شکست دینے کے امکانات بڑھنے لگے ہیں مگر رواں ماہ انتظار کرنا ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسوسی ایشن آف ہنگامی معالجین کے صدر پیٹرک پیلوکس کا کہنا ہے کہ ایک دن نول کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت لی جائے گی لیکن اس کے بعد جو نئی دنیا ہمارے سامنے آئے گی وہ اس دنیا سے بہت مختلف ہوگی۔کووڈ 19 سے 60 ہزار سے زائد لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے اور اس وباسے متاثر ہونے والے دس لاکھ سے زائد کیسز کی
تصدیق ہوگئی ہے جو ابھی تک ترقی یافتہ ممالک میں بھی اپنے عروج پہنچ چکی ہے۔انسانی اموات کے علاوہ کورونا وائرس ان گنت سماجی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں کے لیے بھی خطرہ ہے، کورونا وائرس جاتے ہوئے تبدیلی کی ایک نئی لہر کو متحرک کردے گا جو آنے والے برسوں میں ہماری نئی طرح کی دنیا کو تشکیل دے گی۔اس وائرس کے پھیلائو کو سست کرنے کے لیے کئے گئے لاک ڈائون سے کچھ معیشتیں پوری طرح سے پگھل سکتی ہیں۔فنانشل مارکیٹیں حالیہ بحران سے قبل ان سطحوں تک کبھی بھی نہیں پہنچیں ہیں۔