ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں جمعہ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی بلکہ سعودی عوام گھروں میں ظہر کی نماز ادا کرے گی۔ سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے اعلان کے مطابق سعودی عرب میں کل نماز جمعہ نہیں ہوگی بلکہ ظہر کی اذان دی جائے گی اور تمام لوگ اپنے گھروں میں نمازِ ظہر پڑھیں کریں گے۔ وزارت اسلامی امور کے مطابق جمعہ کو مساجد میں دو اذانوں کی
بجائے ایک ہی اذان دی جائے گی اور وہ ظہر کی ہو گی، اس فیصلے سے الحرمین الشریفین کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے وہاں پر جمعہ کی نماز ادا کی جائے گی۔ کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کے سرکردہ علماء بورڈ نے جمعہ اور باجماعت نماز معطل کرنے کا فتویٰ دیا تھا۔ سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 238 تک پہنچ چکی ہے۔