انقرہ (این این آئی )ترکی میں کرونا وائرس کا شکار ایک مریض چل بسا۔ ترکی میں کسی کرونا کے کسی مریض کی وفات کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ دوسری جانب ترکی میں کرونا کے متاثرین کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 98 ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے کہا کہ ترکی میں کرونا وائرس کا شکار پہلامریض چل بسا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا سے فوت ہونے شخص
کی عمر 89 سال تھی اور اسے یہ وائرس ایک چینی ملازم سے منتقل ہوا تھا۔اْنہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دگنی ہوگئی۔ دو روز قبل ترکی میں کرونا مریضوں کی تعداد 47 تھی جو بڑھ کر 98 تک جا پہنچی ہے۔ترکی کی حکومت نے کرونا کی روک تھام کے لیے مساجد میں بہ جماعت نمازوں کی ادائی پرپابندی اور 20 ممالک کے سفر پرپابندی عاید کی گئی ہے۔