منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے 21کیس سامنے آ گئے،لوگوں میں خوف و ہراس

datetime 4  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(اے این این ) جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 21 مشتبہ کیسز کی جانچ کی گئی ہے لیکن ابھی تک کوئی بھی پازیٹو کیس سامنے نہیں آیا ہے۔مقبوضۃ جموں و کشمیر انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے جموں میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا وائرس کی جانچ پڑتال کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ متحرک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 21 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئی ہے لیکن ابھی تک کوئی بھی پازیٹیر کیس سامنے نہیں آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اب تک مجموعی طور پر 201 افراد سے رابطہ کیا گیا ہے۔ ان میں وہ افراد شامل ہیں جو یا تو چین، جنوبی کوریا، ایران ، تھائی لینڈ، اٹلی، جنوب مشرقی ایشیا جیسے ممالک کا سفر کرچکے ہیں یا ان ممالک کے سفر کرنے والے افراد سے رابطہ ہوا تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عوام کو خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے یقین دلایا کہ صحت کی مشینری سمیت پوری انتظامی مشینری کو مزید فعال کردیا گیا ہے اور وہ پوری طرح سے چوکس ہے اور تمام سہولیات کو ضرورت کے مطابق رکھا گیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق روہت کونسل نے کہا کہ ‘ چونکہ کورونا وائرس پوری دنیا میں تباہی مچا رہا ہے، انتطامیہ نے چین، ایران اور دیگر متاثرہ ممالک سے واپس آنے والے افراد کی مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنانے کے لیے سرینگر ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا حکم دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…