ریاض(این این آئی )سعودی عرب کی وزارتی کونسل نے واضح کیا ہے کہ مہلک کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظِ ماتقدم کے طور پر کیے گئے اقدامات عارضی ہیں اور ان کا مقصد شہریوں، مکینوں اور مکہ مکرمہ میں عمرہ اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی غرض سے آنے والے تمام زائرین کے
تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت کونسل نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ اقدامات تمام شہریوں ، مکینوں اور عمرے اور زیارت مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم یا سعودی عرب میں سیاحت کی غرض سے آنے والے تمام افراد کے تحفظ کی غرض سے کی جانے والی کوششوں کے ضمن میں کیے گئے ہیں۔