منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چین ہمارا دوست ملک،آج مشکل میں ہے اور ہم اس سے نکلنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں، اہم اسلامی ملک کی وزیر صحت چین جا پہنچیں

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)چین میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد بیرون ملک سے وفود اور عالمی شخصیات کی چین آمد تقریبا بند ہوگئی ہے۔ اس کے باوجود چین کی خاتون وزیر صحت ڈاکٹر ہالہ زاید ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ بیجنگ روانہ ہوگئیں۔عرب ٹی وی کے مطابق بیجنگ روانگی سے قبل قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ھالہ نے کہا کہ میں صدر عبدالفتاح السیسی کی

طرف سے چینی قوم کے لیے ایک تحفہ لیکر جا رہی ہوں۔ اس موقعے پر مصر میں چین کے سفیر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ چین ہمارا دوست ملک ہے۔آج چین مشکل میں ہے اور ہم چین کی اس مشکل سے نکلنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ مصر چین کے لیے انسانی بنیادوں پر جو کچھ کرسکتا ہے وہ ضرور کرے گا۔خاتون وزیر نے بتایا کہ مصر نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ مصر اور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ مکمل ہم آہنگی ہے اور اب بہ تدریج صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔ڈاکٹر ھالہ زاید نے انکشاف کیا کہ مصر میں 1443 افراد کو کرونا سے ملتی جلتی علامات ظاہر ہونے کے بعد اسپتالوں میں داخل کردیاگیا ہے تاہم ان کے مکمل طبی معائنے کے بعد ہی یہ معلوم ہوسکے گا کہ آیا وہ کرونا وائرس سے متاثر ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر السیسی نے اتوار کے روز کرونا وائرس سے نمٹنے کے احتیاطی منصوبوں پر ایک اجلاس منعقد کیا اور تمام احتیاطی اقدامات اٹھانے کے لیے سخت صدارتی ہدایات موجود ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…