جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کا خدشہ،معروف انٹرنیشنل ائیر لائن کا اپنے ملازموں کو چھٹیاں دینے کا حیران کن فیصلہ

datetime 1  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن )کرونا وائرس کا خدشہ، ایمریٹس ائیر لائن نے اپنے ملازموں کو چھٹیاں دینے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق دبئی ایمریٹس کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام تر ملازموں کو چھٹی دی جائے۔ اس حوالے سے انھوں نے ایک بیان جاری کیا ہے

جس میں انکا کہنا ہے کہ ہم نے تمام تر اہلکاروں کو ای میل بھیج دی ہیں، ملازمین کوجو چھٹیاں دینے کا کہا جا رہا ہے وہ رضاکارانہ طور پرہیں، کوئی چھٹی لینا چاہتا ہے یا نہیں یہ انکا فیصلہ ہوگا۔واضع رہے کہ ایمریٹس گروپ جو سرکاری املاک کی کمپنی ہے اوروہ ایمریٹس ایئر لائن کو اپنے اثاثوں میں شمار کرتا ہے، مارچ کے اختتام میں اس میں اکیس ہزار سے زائد کیبن عملہ، چار ہزار پائلٹس سمیت ایک لاکھ سے زائد ملازمین موجود تھے۔ اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عملہ کو ای میل میں کہا گیا ہے کہ ہمارے لئے فی الحال ایک خاص چیلنج کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنا ہے۔ کہا گیا ہے کہ ہم نے اپنے پورے برانڈز میں کاروبار میں قابل پیمانہ سست روی دیکھی ہے، اس لیے ہمارے کام کرنے کے انداز میں بھی لچک کی ضرورت ہے۔ ای میل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی غیر آپریشنل کرداروں میں ملازمین کو بلا معاوضہ رخصت کی پیش کش کررہی ہے اور یہ آپریشنل عملے کو پیش کر سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…