میڈرڈ(آن لائن) سپین میں ایک فوجی طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپیم کی فضائیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکی ساختہ طیارہ سی 101 میورشیا خطے کے ساحلی علاقے میں تربیتی مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔