بیجنگ (این این آئی)چین سے پھیلنے والا مہلک کرونا وائرس ایران میں بھی وبائی شکل اختیار کررہا ہے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت نے مزید دو اموات کی تصدیق کردی ، اس کے بعد کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے لیکن ذرائع نے پہلے مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ بتائی ہے اور پھر کہا کہ پندرہ سے زیادہ افراد اس مہلک مرض کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے بین الاقوامی میڈیا کے ذرائع نے بھی ٹویٹر پر اپنے عربی صفحہ پر اٹھارہ ہلاکتوں ہی کی اطلاع دی ۔دوسری جانب عالمی میڈیا کے مطابق وائرس کا شکار ہو کر مرنے والوں کی تعداد 50تک پہنچ گئی ہے ۔ادھرچین میں کورونا وائرس سے مزید 150 افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 409 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایاکہ چین میں اب تک کورونا وائرس کے 77 ہزار 150 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے اور اس وائرس سے چین بھر میں اموات کی تعداد 2 ہزار 592 تک پہنچ گئی ہے۔امریکی میڈیا کاکہنا تھا کہ چین کے علاوہ دیگر ملکوں میں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔چین سمیت دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد 2 ہزار 619تک پہنچ گئی ہے۔دوسری جانب اس وباء کا تازہ شکار ایران ہے جہاں اب تک 8 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔