جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبریں کون پھیلا رہا ہے؟ امریکہ نے سنگین الزام لگا دیا

datetime 23  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/ماسکو(آن لائن) امریکی حکام نے روس پر چین سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کر دیا ہے جبکہ ترجمان ماسکو حکومت کا کہنا ہے کہ امریکا نے جان بوجھ کرجھوٹی کہانی گھڑی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے کہا ہے کہ روس سے تعلق رکھنے والے ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے مشترکہ مہم شروع کی

جس کا مقصد یہ ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق دنیا میں تشویش پھیلائی جائے۔ امریکی حکام کے مطابق روسی مہم کی وجہ سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے تیسری ہلاکت کی تصدیق کے بعد سے ہی جھوٹی معلومات پھیلانے کی مہم کی مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا تھا۔اس حوالے سے امریکا کے محکمہ گلوبل انگیجمنٹ کے سربراہ لی گیبریل نے کہا کہ ہم نے روس کے تمام عوامی پلیٹ فارمز سے جھوٹی معلومات کو آگے پھیلاتے ہوئے دیکھا ،جس میں اسٹیٹ ٹی وی، پروکسی ویب سائٹس اور جھوٹی معلومات پھیلانے والے ہزاروں سوشل میڈیا پرسنز شامل تھے۔ دوسری جانب روس نے وائرس سے متعلق جھوٹی معلومات پھیلانے کے امریکی الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زکارووانے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے جان بوجھ کرجھوٹی کہانی گھڑی ہے۔خیال رہے کہ دسمبر 2019 کے آخر سے اب تک چین میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 2345 ہو گئی ہے جبکہ دیگر ممالک میں اموات کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…