ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کا علاج کرانا چاہتے ہیں تو صرف 3 ارب ڈالر دیں، عجیب و غریب آفر نے متاثرہ مریضوں کو آزمائش میں ڈال دیا

datetime 14  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کرونا وائرس نے خوف کی فضاء قائم کی ہوئی ہے، خصوصاً چین میں اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد پندرہ سو سے زائد ہو چکی ہے اور چین سمیت دنیا بھر میں ہزاروں افراد اس سے متاثر ہیں۔ عرب ممالک میں بھی اس وائرس سے متعلق تشویش پائی جا رہی ہے، کویت کی ایک سوشل میڈیا سٹار خاتون نے کرونا وائرس کے متاثرین کو انتہائی حیران کن آفر کر دی ہے، خاتون کا کہنا ہے کہ اگر وہ صحت یاب ہونا چاہتے ہیں تو اسے ایک ارب کویتی دینار دیں

جو کہ تین ارب امریکی ڈالر بنتے ہیں۔ کویتی خاتون سلوی المطیری کا کہنا ہے کہ اس کے بدلے وہ اُن کا کسی مستند طبی ادارے سے علاج کروا دے گی، بدلے میں اُن کے صحت یاب ہونے کی گارنٹی ہو گی۔اب سوال یہ ہے کہ اتنی بڑی رقم اس خاتون کو کون دے گا، یہ حیران کن آفر کرنے والی خاتون کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ مالی طور پر بہت مستحکم ہے لیکن اس کے باوجود اتنی بڑی رقم کا تقاضا کر دیا ہے اور وہ علاج بھی خود نہیں کرے گی بلکہ کہیں اور سے مریض کا علاج کروائے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…