بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس کھانسی ، چھینکنے یا متاثرہ شخص کو چھونے سے بھی پھیلتا ہے وائرس کتنے وقت تک زندہ رہ سکتا ہے؟نئی تحقیق میں ہوشربا انکشافات

datetime 11  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ 103 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی طورپر اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1016 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری طرف چینی حکام نے کہاہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 2500 کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 42 ہزار 600 تک جا پہنچی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بیجنگ میں محکمہ صحت کے حکام نے منگل کی صبح جاری کردہ تازہ اعدادو شمار میں بتایا کہ ہانگ کانگ اور ماکائو سے باہر 42 ہزار 638 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 108 افراد اس وائرس کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے۔ایک طرف چین میں کرونا وائرس کی وبا نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور دوسری طرف سائنسدان سارس سے ملتی جلتی اس خطرناک وباء سے نمٹے میں دن رات سرگرم عمل ہیں۔ماہرین نے انکشاف کیا کہ کرونا وائرس کھانسی ، چھینکنے یا متاثرہ شخص کو چھونے سے بھی ایک سے دوسرے انسان تک پھیلتا ہے۔ تاہم یہ سوال جو بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں پیدا ہوتا ہے کا جواب نہیں مل سکا کہ آیا یہ وائرس کتنی دیر تک فضاء میں زندہ رہ سکا ہے۔بعض ماہرین کا خیال ہے کہ کروناوائرس 45 منٹ تک زندہ رہ سکتا ہے۔ اس دوران یہ وائرس اپنے قریب موجود افراد پر حملہ آور ہوسکتا ہے۔ چھینک کے ذریعے نکلنے والے وائرس 4 میٹر یا 13فٹ تک جاسکتے ہیں۔تاہم ایک نئی تحقیق میں میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس 4 سے 5 دن کے درمیان زندہ رہ سکتا ہے۔ متاثرہ شخص کو چھونے کے 9 دن کے بعد دوسرا شخص اس کا شکار ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…