منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

سمندری طوفان کیارانے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی آندھی سے مکانوں، ہوٹلوں کو نقصان، گاڑیوں کوبھی  حادثات  پیش

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )بحراوقیانوس میں اٹھنے والے سمندری طوفان کیارا نے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں خوفناک تباہی مچا دی، اونچی لہروں کے سبب کئی ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا، 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آئی آندھی سے درخت گرگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق میڈیا ذرائع نے بتایاکہ آندھی سے مکانوں، ہوٹلوں کو نقصان پہنچا جبکہ گاڑیوں کو حادثات بھی پیش آئے ،

بعض علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق 214 فلڈوارننگ اور177 الرٹ جاری کیے گئے ، پروازیں اورٹرین سروس تاخیر کا شکارہے۔دوسری جانب طوفان کی شدت سے جرمنی اور فرانس میں بھی پروازوں اورٹرینوں کاشیڈول متاثر ہے، جبکہ برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔اس سے قبل دبئی ائیرپورٹ سے بھی یورپ اور برطانیہ کے لیے کئی پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں۔خراب موسم کے باعث شمالی انگلینڈ میں 140 سے زائڈ ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں جب کہ ٹرینوں کی رفتار میں غیر معمولی کمی کرنے کا حکم جاری کیا گیا اور حکام کی جانب سے عوام اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتہائی ضرورت پڑنے پر ریل کا سفر کریں۔واضح رہے کہ برطانیہ کا شمال مغربی علاقہ طوفان سے شدید متاثر ہوا ہے، سیلفورڈ، بولٹن، راچڈیل، اولڈہم کے کئی علاقوں میں سڑکیں سیلاب کے باعث بند کردی گئی ہیں جب کہ ایم سکسٹی مڈلٹن جنکشن سیلاب کے باعث ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔موسلا دھار بارشوں کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہے اور نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جب کہ بہت بڑی آبادی کو بجلی کی عدم فراہمی کے خدشے کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…