منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس ، سارس سے بھی زیادہ تباہ کن نکلا، ہلاکتیں 2002ء اور 2003ء سے بھی بڑھ گئیں

datetime 9  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چینی حکام نے اتوار کو کرونا وائرس کی مہلک وبا سے ہونیوالی ہلاکتوں کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے،عرب ٹی وی کے مطابق چینی حکام کی طرف سے اب سے کچھ دیر قبل جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ مْلک میں کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 811 تک جا پہنچی ہے۔

یہ تعداد 2002ء اور 2003ء میں پھیلنے والے سارس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں سے کہیں زیادہ ہے۔ اس وبا پرمکمل طورپر کنٹرول نہیں کیا جا سکا ہے جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔چین کے ہوبی صوبے میں محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبائی مرض نے مزید 81 افراد کی جانیں لے لیں۔ ووہان میں سامنے آنے والے اس وائرس کے مزید 2147 کیسز بھی سامنے آئے ۔خیال رہے کہ سال2002-03سیویئر ایکیوٹ ریسپریٹری سنڈروم یعنی سارس وائرس سے چین میں 774 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔اس کے علاوہ عالمی ادارہ صحت نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اس مہلک وائرس کے بارے میں اضافی معلومات اکٹھا کر رہا ہے تاکہ ان کے علاج کے طریقوں کو سمجھنے میں ان کی مدد کی جا سکے۔تنظیم کے ہنگامی پروگرام افسر مائیکل رایان نے جنیوا سے بریفنگ میں کہا کہ ہم نہ صرف کرونا وائرس سے لڑ رہے ہیں بلکہ اس کے بارے میں جعلی خبروں اور من گھڑت افواہوں کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے سامنے آئے صرف 6 ہفتے گذرے ہیں اور اس نے بے پناہ جانی نقصان کیا ہے تاہم انہوںنے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم اس حوالے سے مستند معلومات اپ ڈیٹ کرنے میں مصروف ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…