اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ معاشی نقصان بھی بڑھنے لگا، چین میں کرونا وائرس کے باعث اربوں ڈالر کے درجنوں تجارتی معاہدے منسوخ

datetime 7  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) چین میں جان لیوا کورونا وائرس کے باعث دو درجن سے زائد ایشیائی تجارتی اور کاروباری میلے اور کانفرنسز منسوخ ہو گئیں۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے متعدد ایشیائی تجارتی کانفرنسز کو منسوخ کر دیا گیا جن کے لیے اربوں ڈالرز کے معاہدے بھی ہو چکے تھے۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے چین میں مختلف ممالک کی پروازیں بند ہونے کے بعد مختلف تقریبات منسوخ ہو چکی ہیں

جن میں کاروباری اور تجارتی معاملات کی اہم کانفرنسز اور میلے بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چین میں ہر سال مارچ میں سب سے بڑا تجارتی میلہ ’دی کینٹن‘سجتا ہے جس کو وائرس کی وجہ سے مؤخر کر دیا گیا ہے اور اس کی نئی تاریخ کا تاحال اعلان بھی نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال چین کے بڑے تجارتی میلے میں 29 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز کے معاہدے کیے گئے تھے۔علاوہ ازیں ایسٹ چائنا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کوموڈیٹی میلے کی انتظامیہ نے بھی یکم سے 4 مارچ تک ہونے والے تمام ایونٹس بغیر کوئی نئی تاریخ بتائے منسوخ کر دیئے ہیں اس مذکورہ ایونٹ کے ذریعے گزشتہ برس 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کمائے گئے تھے۔کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے تناظر میں چینی حکومت نے مقامی کاروباری حکام سے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام ایونٹس کو چین میں حالات بہتر ہونے تک مؤخر کر دیں۔ یاد رہے کہ متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی کورونا وائرس کے سبب چین میں اپنے دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جن میں گوگل، ایپل اور ائیر بس کی کمپنی بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید کئی افراد کی ہلاکت کے بعد پراسرار وبا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 636 ہو گئی۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ہلاک ہونے والے 73 افراد میں سے 69 کا تعلق ہوبئی صوبے سے ہے جب کہ ان 69 میں سے 64 ہوبئی کے مرکزی شہر ووہان سے تعلق رکھتے ہیں۔ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے مزید 3 ہزار 143 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار 161 ہو گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…