اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مہمانوں کو کورونا کا خوف، چینی جوڑے کی شادی میں کیسے شرکت کی؟جانئے

datetime 6  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین میں پھیلے کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے مہمانوں نے چینی جوڑے کی شادی میں شرکت سے انکار کردیا ہے جس پر دولہا دْلہن نے مہمانوں کو ہال میں بلا کر خود براہ راست ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی میں شرکت کی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سنگاپور کا رہائشی چینی جوڑا شادی سے چند روز قبل ہی چین کا دورہ کرکے واپس آیا جس کے بعد دولہا دْلہن نے مہمانوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دی تو مہمانوں نے ان کے چین کے دورے کے باعث ان میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔مہمانوں کے انکار پر دولہا دْلہن نے شادی کی تقریب منسوخ کرنے کی بجائے ایک انوکھا حل نکالا اور براہِ راست ویڈیو کے ذریعے اپنی شادی میں شرکت کی۔شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے تمام مہمان شادی ہال پہنچے جہاں دولہا دْلہن نے مہمانوں سے دور رہنے کے لیے خود کو ویڈیو کال پر رکھا اور شادی ہال میں اپنی حاضری ویڈیو کال کے ذریعے یقینی بنائی، اس دوران دولہا دْلہن نے شادی کے لباس بھی زیب تن کیے اور ہال میں موجود مہمانوں سے ویڈیو کال کے ذریعے ہی مبارکبادیں وصول کرتے رہے۔نشریاتی ادارے کے مطابق دولہا دْلہن کا تعلق چینی صوبے ہونان سے ہے جس کی سرحد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چینی صوبے ہوبئی سے ملتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…