بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا، روسی حکومت ختم کردی گئی

datetime 15  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی) روس کے وزیراعظم دیمیتری میدوی ایدف نے صدر ولادی میر پوتن سے اختلافات پر کابینہ سمیت استعفیٰ دے دیا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق وزیراعظم دیمیتری میدوی ایدف کی کابینہ نے اپنے استعفے صدر کو پیش کردیئے ہیں تاہم استعفے کی وجہ غیر واضح ہے۔ صدر ولادی میر پوتن نئی حکومت کے حوالے سے جلد کوئی بیان جاری کریں گے۔ایک غیر معروف روسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ

کابینہ نے صدر سے اختلافات کے باعث مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے اور صدر پوتن نے نئی حکومت کی تشکیل تک وزیراعظم کو کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تاحال سرکاری سطح پر کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔روسی وزیراعظم کا کابینہ سمیت مستعفی ہونے کی خبر صدر پوتن کی جانب سے اپنے خطاب میں آئندہ وزیراعظم کا انتخاب پارلیمان کے ذریعے کرنے کی تجویز سامنے آنے کے بعد آئی ہے۔ اپنے خطاب میں صدر پوتن نے روس میں مضبوط صدارتی نظام کے قائم رہنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔واضح رہے کہ دو دہائیوں سے ملک پر راج کرنے والے صدر ولادی میر پوتن کے صدارتی عہدے کی معیاد 2024 میں پوری ہوگی تاہم وہ اس سے قبل پارلیمان اور نظام سیاست میں کچھ تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں جس کے لیے انہوں نے کئی متنازع فیصلے بھی کیے ہیں۔‎

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…