ٹورنٹو/تہران (این این آئی)ایرانی تفتیشی کاروں نے کہاہے کہ تہران کے جنوب مغرب میں گر کر تباہ ہونے والے یوکرائنی مسافر طیارے میں کریش سے قبل آگ لگی ہوئی تھی۔تہران سے اڑنے والا یہ طیارہ کسی تکینیکی خرابی کا شکار ہوا اور قریبی ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایرانی
تفتیش کاروں نے بتایاکہ تہران سے اڑنے والا یہ طیارہ کسی تکینیکی خرابی کا شکار ہوا اور قریبی ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ اس رپورٹ میں تاہم تکنیکی خرابی کی وضاحت نہیں کی گئی ہے دوسری جانب کینیڈا سے تعلق رکھنے والے سکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے بتایا کہ اس جیٹ طیارے کے انجن کے زیادہ گرم ہونے کے شواہد ملے ہیں۔