تہران (این این آئی )ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران اور امریکا کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے یہ نہیں بتایا گیا کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے دونوں رہنماوں کے درمیان کیا بات ہوئی۔
جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکا نے پاکستان کی فوجی قیادت کو اعتماد میں لیا تھا لیکن بھارت کو کوئی خاص اہمیت نہیں د ی تھی۔ بعد میں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے امریکا اورایران کے وزرائے خارجہ سے فون پر بات کی تھی۔ با ت چیت کے بعد محتاط بیان میں بھارتی وزیر خارجہ نے فریقین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی تھی۔