منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرمپ کی جانب سے 52اہداف کونشانہ بنانے کی دھمکی ،ایران نے بھی ممکنہ جوابی حکمت عملی بتا دی

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان حسین نقوی حسینی نے کہاہے کہ ضروری نہیں کہ امریکا کے ہاتھوں مارے جانے والے جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا انتفام ایران کے اندر سے لیا جائے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گفتگوکرتے ہوئے امریکی صدر کی جانب سے 52 ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے سے متعلق دھمکی کا جواب دیتے ہوئے حسین نقوی حسینی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا، ایرانی فوجی اڈوں کو بمباری سے نشانہ بنانے کی جرات نہیں کرے گا۔سپاہ پاسداران ایران کے سیاسی معاون ید اللہ جوانی نے اس رائے کا اظہار کیا کہ امریکا کو چاہیے کہ وہ ایران کے بجائے خطے کے عوام اور مزاحمت کے محور پر نگاہ رکھے۔ ان کا اشارہ ایرانی حمایت یافتہ تنظیموں کی جانب تھا جن میں غزہ کے اندر حماس، لبنان میں حزب اللہ، یمن میں حوثی اور عراق کے اندر پاپولر موبلائزیشن فورس جیسی تنظیمیں شامل ہیں۔ یہ تنظیمیں بھی قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے میں اپنا تعاون پیش کر سکتی ہیں۔ ید اللہ جوانی کے بقول امریکا، یورپی ملکوں کے اندر سے بھی بدلے کا آپشن ذہن میں رکھے۔انھوں نے بتایا کہ مزاحمت نواز گروپ اپنی ترجیحات، ضروریات کو اپنے طریقہ کار کے مطابق سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے استعمال کر سکتی ہیں۔ ابو مھدی مھندس اور جنرل سلیمانی کا قتل علاقے سے امریکی فوجوں کی بیدخلی کے عمل میں عمل انگیز کا کام کرے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…