بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

آر ایس ایس کے غنڈوں کا نہرو یونیورسٹی پر حملہ،مسلمانوںپر تشدد،24زخمی

datetime 6  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں آرایس ایس کے انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا اور مسلمانوں کو چن چن کر تشدد کا نشانہ بنایا۔جس کے نتیجے میں اساتذہ سمیت 24 افراد زخمی ہو ئے، حملے کے دوران طالبات پر بھی تشدد کیا گیا جبکہ طْلبہ یونین کی صدر کو مار مار کر لہو لہان کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں آر ایس ایس کے ماسک پہنے ہوئے

50 سے 60 غنڈوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اساتذہ سمیت 24 افراد زخمی ہو ئے، حملے کے دوران طالبات پر بھی تشدد کیا گیا جبکہ طْلبہ یونین کی صدر کو مار مار کر لہو لہان کر دیا گیا۔ اس واقع پر بھارت بھر میں طلبہ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں،ممبئی،کولکتا ،پونے ،حیدر آباد سمیت کئی شہروں میں احتجاج کیا گیا،نئی دلی میں جے این یو کے طلبہ کی جانب سے پولیس ہیڈ کوارٹر کے پاس جمع ہوکر نعرے بازی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کے کرکٹ بیٹ سے لیس انتہا پسندوں نے مسلمان طالب علموں کو چن چن کر نشانہ بنایا، انتہا پسند وں نے ہاسٹل میں داخل ہو کر کمروں میں توڑ پھوڑ بھی کی، کچھ طالب علم جان بچانے کے لیے اپنے کمروں کی ایک منزلہ بالکنی سے نیچے کود گئے اور زخمی ہوگئے۔اس دوران دہلی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، جس کے بعد جے این یو کے طْلبہ رات گئے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع ہوگئے اور پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔کانگریس رہنما راہول گاندھی نے اس واقع کی مذمت کی جبکہ پریانکا گاندھی نے نئی دلی کے اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔جے این یو میں حملے کے بعد احتجاج کی لہر بھارت کے دیگر شہروں تک پھیل گئی ہے جس کے نتیجے میں ممبئی، کولکتا، پونے، حیدر آباد سمیت کئی شہروں میں طالب علم جمع ہوئے اور احتجاج کیا، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علموں نے مارچ کیا، جے این یو کے طْلبہ کے مطالبے کے باوجود واقع میں ملوث ابھی تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…