جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

امریکی وزیرخارجہ کے عہدہ چھوڑنے کی اطلاعات، ممکنہ جانشین سامنے آگیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو 3 نومبر 2020ء کو ریاست کینساس سے سینیٹ کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے وزارت خارجہ کا منصب چھوڑنے والے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ میں شامل ہونے سے قبل پومپیو ایوان نمائندگان میں کینساس کی نمائندگی کرچکے ہیں تاہم مائیک پومپیو نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے ،امریکی اخبار کے مطابق

امریکی وزیرخارجہ پومپیو کے قریبی افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ وہ عہدہ چھوڑ بھی سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مائیک پومپیو سنہ2024ء کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر غورکررہے ہیں۔ سینٹ کے میجریٹی آفیسر میک کونیل انہیں راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ایسا کرنے کے لیے سینیٹ ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مائیک پومپیو کا جانشین بنائے جانے سے متعلق خبریں اور قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں۔ ان کا مْمکنہ جانشین کون ہوسکتا ہے اس حوالے سے فی الوقت کسی شخصیت کا حتمی نام نہیں لیا جا سکتا مگرکچھ نام ایسے ہیں جو متوقع طور پران کے جانشین بن سکتے ہیں۔ ان میں قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن ہیں۔ انہوں نے گذشتہ ستمبر میں صدر ٹرمپ کی جانب سے جان بولٹن کو برطرف کرنے کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ او برائن کو بہت پسند کرتے ہیں۔ گذشتہ ستمبر میں قومی سلامتی کے چوتھے مشیر بننے کے بعد صدر نے انہیں اضافی سفارتی ذمہ داریاں بھی دی ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…