جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

عالمی سیاست میں ہلچل، ارب پتی افراد کو بڑا دھچکا لگ گیا ، کتنے سو کھرب روپے سے محروم ہو گئے ؟جانئے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)عالمی سیاست میں ہلچل کے باعث ارب پتی افراد 500 کھرب روپے سے محروم ہوگئے،عالمی اداروں کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق 2018 میں عالمی سیاست میں ہلچل، کاروباری مارکیٹ میں غیر یقینی اور ڈالر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں پہلی مرتبہ ایک دہائی بعد کمی دیکھی گئی۔ملٹی نیشنل سرمایہ کار کمپنی یو بی ایس اور

ملٹی پروفیشنل انویسٹمنٹ کمپنی (پی ڈبلیو سی) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2018 میں دنیا کے ارب پتی افراد کی مجموعی دولت میں 388 ارب ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 500 کھرب روپے کی کمی ہوئی۔دونوں اداروں کی مشترکہ رپورٹ میں ایشیا اور امریکا سمیت دنیا کے دیگر خطوں کے ارب پتی افراد کی دولت، ان کی جانب سے سرمایہ کاری کیے جانے اور ان کی دولت میں منافع اور کمی کو دیکھا گیا۔ملٹی نیشنل عالمی اداروں کے جائزے سے معلوم ہوا کہ 2008 کے بعد پہلی مرتبہ 2018 میں دنیا کے ارب پتی افراد کی مجموعی دولت میں اضافے کے بجائے تقریبا 12 فیصد تک کمی ہوئی۔‎رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ ایشیائی ارب پتی متاثر ہوئے اور ایشیا میں سب سے زیادہ چین کے ارب پتی افراد متاثر ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارب پتی افراد کی مجموعی کمائی میں 2018 سے قبل مسلسل پانچ سال تک اضافہ ہوتا رہا لیکن گزشتہ برس ان کی دولت میں حیران کن طور پر کمی دیکھی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 15 برس میں 2018 میں پہلی بار ارب پتی افراد کی جانب سے سرمائے میں کمی دیکھی گئی، ساتھ ہی ارب پتی افراد نے سماجی و فلاحی منصوبوں کے ذریعے بھی اپنی دولت کو بڑھانے سے گریز کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں 2018 میں دنیا بھر کے ارب پتی افراد کی مجموعی دولت میں کمی دیکھی گئی، وہیں امریکا میں ایک سال کے دوران 33 افراد ارب پتی بنے۔ساتھ ہی بتایا گیا کہ گزشتہ سال خواتین ارب پتی کی تعداد میں 46 فیصد اضافہ دیکھا گیا، تاہم مجموعی طور پر ارب پتی افراد مشکلات کا شکار رہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے اور ٹیکنالوجی سے وابستہ ارب پتی افراد کو دیگر ارب پتیوں کے مقابلے میں کم مشکلات کا سامنا رہا اور سب سے زیادہ چین کے ارب پتی امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے متاثر ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ چین میں تقریبا ہر تین دن بعد ایک شخص ارب پتی بنتا ہے، تاہم ڈالر کی قدر میں کمی، چین کے عالمی کاروباری اداروں کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے چین کے ارب پتی افراد کو زیادہ مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔رپورٹ میں واضح طور پر کسی ارب پتی شخص کا ذکر نہیں کیا گیا بلکہ مجموعی طور بتایا گیا کہ ارب پتی افراد کی دولت میں 388 ارب ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ ایک ہزار سے زائد ارب پتیوں کے پاس 2018 تک 8 ہزار 539 ارب ڈالر کی دولت تھی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…