منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں نرم کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد اصل حقائق سامنے آنے پرمودی کے چہر ے سے شرافت کا لبادہ اتر گیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)ینگ مینز لیگ کے نائب چیئرمین زاہد اشرف نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں نرم کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے اسے سفید جھوٹ ، حقائق چھپانے اور دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش قراردیا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق زاہد اشرف نے ایک بیان میں کہاکہ مقبوضہ علاقے میں نہ صرف مکمل لاک ڈائون ہے بلکہ 90لاکھ معصوم کشمیریوں کا ڈیجیٹل اور مواصلاتی رابطہ مکمل طورپر منقطع ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس وحشیانہ سلوک کی وجہ سے لوگوں میں غیر ملکی قبضے کے خلاف

پائے جانے والے غصے اور نفرت میں مزیداضافہ ہوگیا ہے اور جب ان کامحاصرہ ختم ہوگا تو دنیا بھارت کے خلاف اس نفرت کودیکھے گی۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میںگزشتہ 66دن سے جاری فوجی محاصرے پر عالمی برادری کی خاموشی کومجرمانہ اور افسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ کیا کشمیری انسان نہیںجن کے بنیادی اور آزادی کے حقوق نہیں ہیں؟انہوں نے خبردارکیا اگرتنازعہ کشمیر کواسی طرح لٹکائے رکھا گیا تو عین ممکن ہے کہ خطے میں ایٹمی جنگ چھڑ جائے جوانسانیت کے لیے تباہ کن ہوگی۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…