واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر الزام عا ئد کیا ہے کہ ایران تنازعات اور جنگ کو ہوا دے رہا ہے ، جس سے پناہ گزینوں کے بحران میں اضافہ ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے ایک انٹرویومیں کہا کہ روس اسٹریٹجک بلقان کے خطے میں اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے خطے میں اپنے ایجنٹوں کی مدد سے جنگ اور تنازعات کو مزید گھمبیر کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مہاجرین اور پناہ گزینوں کا بحران پیدا ہوا۔پومپیو نے کریمیا کے الحاق کے خلاف روس کے موقف
اور بشار الاسد کی حکومت کی مدد کے لیے شام کی بندرگاہوں سے ایرانی تیل کی منتقلی کو روکنے کی کوششوں کو سراہا۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ یونان نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کا صحیح فیصلہ کیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ امریکا نے یونان کے ساتھ اپنے تعلقات اور شراکت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے حالانکہ یونان اور امریکا کے درمیان پہلے ہی بہترین تعلقات قائم ہیں۔پناہ گزینوں کے بحران میں ایران کے کردار کے بارے میں پومپیو نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے چھیڑی گئی طویل جنگوں کے نتیجے میں پناہ گزینوں کا بحران پیدا کیا۔