نیویارک (این این آئی)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہاہے کہ خلیج میں بحران مصنوعی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران کہی۔لاروف نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ اختلافات کو ختم کرنے کیلئے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ روسی وزیر خارجہ نے خلیج میں امن کے تحفظ کیلئے ماسکو کی جانب سے پیش کردہ سابق منصوبے کا بھی ذکر کیا۔