نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع شیو پوری میں ہندوئوں کی اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے افراد نے نچلی ذات دلت کے دوبچوں کو سرعام رفع حاجت کرنے کے الزام میں تشدد کرکے ہلاک کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطا جس میں اونچی ذات کے 2 ہندو بھائیوں نے نچلی ذات دلت سے تعلق رکھنے والے بچوں کو سرعام رفع حاجت کرنے پر ڈنڈے کے وار سے تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں ہلاک کردیا۔ مذکورہ واقعہ ضلع شیو پوری کے گائوں بھاوکیڑی میں پیش آیا۔پولیس نے بچوں کو سرعام رفع حاجت کرنے کے الزام میں 2 بھائیوں کی جانب سے بیہمانہ تشدد کرکے
قتل کرنے کی تصدیق کردی۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو قتل کرنے والے دونوں بھائیوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قتل اور نچلی ذات کے افراد کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کردیا۔رپورٹ کے مطابق بچوں کو اونچی ذات سے تعلق رکھنے والے بھائیوں حاکم سنگھ یادیو اور رمیشور یادیو نے قتل کیا۔دونوں بھائیوں نے 11 سالہ اور 12 سالہ بچوں کو صبح 6 بجے اس وقت تشدد کرکے قتل کیا جب وہ سرعام راستے پر رفع حاجت کر رہے تھے۔رپورٹس کے مطابق جن بچوں کو قتل کیا گیا وہ کاشت کار کے بچے تھے اور مبینہ طور پر ان کے گھر میں بیت الخلا نہیں تھا۔