تہران (این این آئی)ایران کے ایک سرکردہ اصلاح پسند رہنما اور تجربہ کار سیاستدان بہزاد نبوی نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای سے منسلک چار مالیاتی ادارے ایران کی قومی دولت کے 60 فیصد حصے پر قابض ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حکومت کے اندرونی حالات اور اہم رازوں سے واقف سمجھے جانے والے بہزاد نبوی نے ایک انٹریو میں کہا کہ چاروں ادارے
مشہد میں امام فاؤنڈیشن اور رضا مزار جسے آستانہ قدس کے نام سے جانا جاتا ہے۔مستضعفین فائونڈیشن اور خاتم الانبیاء جسے ایرانی پاسداران انقلاب کنٹرول کرتا ہے براہ راست آیت اللہ علی خامنہ ای کے تحت کام کرتے ہیں۔اصلاح پسند رہ نما بہزاد نبوی نے کہا کہ یہ ادارے ایرانی حکومت اور پارلیمنٹ کے کنٹرول سے باہر کام کرتے ہیں۔ ان کا بجٹ عوام الناس کے سامنے ظاہر نہیں کیا جاتا۔