امریکی دھمکیوں پر ایرانی سپریم لیڈر بھی میدان میں آگئے، ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ توڑجواب دیدیا

17  ستمبر‬‮  2019

تہران(سی پی پی)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ

امریکا کی جانب سے مذاکرات کامطلب ایران پر امریکی خواہشات مسلط کرنا اور ایران سے متعلق زیادہ سے زیادہ دبائو کی پالیسی کو کامیاب ظاہر کرنا ہوگا۔سرکاری ٹی وی کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا جوہری ڈیل میں واپس آتا ہے تو دیگر فریقین کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی تمام قیادت کا فیصلہ ہے اور اسلامی جمہوریہ کے تمام عہدیداران بھی اس پر متفقہ طور پر یقین رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے اور اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ ہتھیار بند ہیں بس صرف سعودی عرب کے جواب کا انتظار ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان ایٹمی معاہدے کے خاتمے کے بعد سے تعلقات کشیدہ ہیں اور امریکا نے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جب کہ یورپی رہنما دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔امریکا اور ایران کے کشیدہ تعلقات کے بعد صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر حسن روحانی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ملاقات کی توقع کی جارہی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…