اتوار‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2025 

امریکہ کے ساتھ امن معاہدے کی معطلی اور مذاکرات کی منسوخی کے بعدطالبان کی ایک اور بڑی کارروائی،کھلبلی مچ گئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)طالبان نے مشرقی صوبے پکتیا میں سرکاری اور نجی میڈیا اداروں میں کام کرنے والے چھ افغان صحافیوں کو اغوا کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یرغمال بنائے گئے رپورٹر پشتو اور دری زبانوں میں نشریات پیش کرنے والے نشریاتی اداروں اور نیوز کمپنیوں میں کرتے ہیں۔

وہ پکتیا میں ایک میڈیا ورکشاپ میں شرکت کے لیے ہمسایہ صوبے پکتیکا سے آرہے تھے۔ صوبہ پکتیا کے گورنر کے ترجمان عبداللہ حسرت نے کہا کہ ہم ان صحافیوں کی رہائی کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کررہے ہیں۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ان چھے صحافیوں کے اغوا کی تصدیق کی اور کہا کہ انھیں ہمارے جنگجوؤں نے یرغمال بنایا ہے مگر انھیں جلد رہا کردیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پکتیاکے اس علاقے میں موبائل سروسز کام نہیں کررہی ہیں لیکن جونھی مقامی کمانڈر سے ہمارا رابطہ ہوتا ہے تو ان صحافیوں کو جلد رہا کردیا جائے گا۔کمیٹی برائے تحفظ صحافیاں (سی پی جے) کی رپورٹ کے مطابق افغانستان 2018ء میں صحافیوں کے لیے دنیا میں سب سے خطرناک ملک رہا تھا اور گذشتہ سال تیرہ صحافی تشدد کے واقعات میں مارے گئے تھے جبکہ انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال سولہ صحافیوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔جون میں طالبان نے افغان میڈیا کو دھمکی دی تھی کہ وہ افغان حکومت کا مزاحمت کاروں کے خلاف پروپیگنڈا نشر کرنا بند کردیں۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو صحافیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا جائے گا۔انھوں نے میڈیا اداروں کو طالبان مخالف اشتہاروں کی بندش کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔افغان حکومت اور مغربی سفارت کاروں نے طالبان کی اس دھمکی کی مذمت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…