منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت مخالف مظاہرے، جموں سرینگر شاہراہ بند،پاکستان کے حق میں نعرے بازی،بات بڑھ گئی

datetime 29  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیرکے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ دفعہ 35Aکے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ کے ذریعے آگ سے کھیلنے سے باز رہے کیونکہ بھارت کایہ اقدام پورے مقبوضہ علاقے میں زبردست عوامی مزاحمت کا باعث بن سکتا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مفتی اعظم نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں آئین میں ترمیم کے ذریعے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبیدل کرنے کے

بھارتی حکومت کے منصوبے کے بارے میں میڈیا کی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ دفعہ 35Aکی منسوخی کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کی ہر ممکن مزاحمت کی جائیگی۔بھارتی پولیس نے پوری وادی کشمیرمیں مساجد، امام صاحبان اور انکی انتظامی کمیٹیوں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں سینئر سپرانٹنڈنٹ پولیس سرینگر نے زونل ایس پیز کے نام جاری ایک حکمنامہ میں انہیں اپنے متعلقہ علاقوں میں موجود مساجد کی فہرست اور تمام ضروری تفصیلات فراہم کرنے کی ہدیت کی ہے۔ سوشل میڈیا پربڑی پیمانے پر زیر گردش اس حکمنامے سے ان خدشات کو فروغ ملا ہے کہ بھارت دفعہ 35Aجس کے تحت جموں وکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل ہے کومنسوخ کر نے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔دفعہ 35Aکی منسوخی کے بھارت کے منصوبے کے خلاف سخت مزاحمت کے پیش نظر بھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس نے پونچھ قصبے میں مشترکہ طورپر کرفیو نافذ کرنے کی آزمائشی مشق کی۔ مشق کے دوران سڑکوں اور گلیوں میں خار دار تاریں بچھا ئی گئیں اور فورسز اہلکاروں نے راہگیروں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی۔دریں اثناء جموں خطے کے علاقے بانہال میں مقامی آبادی پر بھارتی فورسز کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف لوگوں نے زبردست بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے کئی گھنٹے تک جموں سرینگر شاہراہ کو بند کردیا اوربھارت کے خلاف اور آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسزکے اہلکار لوگوں کے گھروں میں گھس کر مکینوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہیں اورا نہیں ہراساں کررہی ہیں۔ مظاہرین نے کہاکہ بھارتی فورسز نے آج بھی ایک نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ضلع بانڈی پورہ کے علاقے چونٹی مولہ میں ایک بھارتی فوجی نے ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ اس واقعے سے جنوری 2007ء سے مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجی اور پولیس اہلکاروں کی تعداد439ہوگئی ہے۔ایک اورایسے ہی واقعے میں ضلع شوپیان کے علاقے پنجگام میں ایک بھارتی فوجی کی رائفل سے اچانک گولی چلنے سے وہ زخمی ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…