اوٹاوا(آن لائن) کینیڈا نے پاکستانی طلبہ کے لیے ویزہ پالیسی آسان بنادی ہے۔ نئی ویزہ پالیسی کے تحت پاکستانی طلبہ کینیڈا کا اسٹڈی ویزہ صرف 20 دن میں حاصل کرسکیں گے۔کینیڈا کے وزیر برائے امیگریشن کے مطابق پاکستانی طلبہ ’ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام‘ کے تحت اسٹڈی ویزہ صرف 20 دن میں حاصل کر سکیں گے۔کینیڈا کے اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں پہلے چین، بھارت، فلپائن اور ویتنام شامل تھے لیکن اب اس میں پاکستان کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔کینیڈین حکام کے مطابق پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام میں شامل کرنے کے بعد
پاکستانی طلبہ نئی ویزہ پالیسی کے تحت تمام ضروری دستاویزات فراہم کرنے کے بعد بیس دن میں ویزہ حاصل کرسکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کی درخواست پر پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنے بیان میں کینیڈا کے وزیر امیگریشن احمد حسین کا کہنا ہے کہ اسٹڈی پرمٹ پروگرام میں چین، بھارت، فلپائن اور ویتنام سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو شامل کیا گیا تھا لیکن اب اس میں پاکستانی طلبہ کو بھی شامل کیاگیا ہے