الریاض (این این آئی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سال 1440 ہجری کے رمضان مبارک کے آغاز کے موقع پر ہم وطنوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا۔سعودی فرماں روا نے اپنے پیغام میں کہا کہ اْن کا ملک ہمیشہ سے رواداری، تحمل اور اعتدال پر زور دیتا رہا ہے۔
جس کا اسلام نے مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اسلام کی حقیقی صورت کے بگاڑ سے دور رہتے ہوئے اپنے کندھوں پر دین حنیف کی خدمت، اسلامی امور اور دین پھیلانے کی ذمے داری لی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پیغام کا متن سعودی وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے پڑھ کر سنایا۔