ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں سعودی عرب کے سفیرترکی الدخیل نے حاکم شارجہ الشیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کوان کی شایان شان ایک تحفہ پیش کیا۔ ترکی الدخیل نے سلطان التواریخ کے عنوان سے یہ تحفہ القاسمی پبلیکیشنز کے ہیڈ کواٹر کی افتتاحی تقریب کے
موقع پر پیش کیا۔سعودی سفیرنے الشیخ سلطان بن محمد القاسمی کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی ربط و محبت کا عکاس ھدیہ پیش کیا جسے حاکم شارجہ نے شکریے کے ساتھ قبول کرتے ہوئے سعودی عرب کیساتھ مثالی تعلقات کے دوام کے عزم کا اظہار کیا۔