طرابلس (این این آئی )لیبیا میں جنرل خلیفہ حفتر کی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری نے ایک بیان میں الزام عایدکیا ہے طرابلس پرقابض قومی وفاق حکومت کے جنگی طیارے غیرملکی ہوا باز اڑا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ
لیبیا میں متعدد مقامات پر بمباری کرنے والے حکومتی فورسز کے حامی ملیشیاؤں کے جنگی طیارے غیرملکی پائلٹ اڑاتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران جنرل المسماری نے بعض غیرملکی ہوابازوں کی تصاویر بھی دکھائیں۔ ان میں سے ایک امریکی اور دوسرا اطالوی شہریت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں ہوا بازوں نے لیبیا میں فوج پربمباری کی آڑ میں شہری آباد کونشانہ بنایا۔ذرائع نے تصدیق کی کہ لیبیا میں جنرل حفتر کی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کرنیوالے طیاروں کے ہواباز امریکا اور اٹلی کی شہریت رکھتے ہیں۔ ان میں سے ایک کی عمر 45 سال ہے۔ جنرل المسماری نے میگ 23 جنگی طیاریپر سوار ہواباز کی تصویر دکھائی جب کہ ایک دوسری تصویر میں جنگی طیارے ایل 39 کو ایک غیرملکی پائلٹ کو اڑاتے دکھایا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں لیبی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طرابلس میں دہشت گرد ملیشیا کو غیربھاری جانی اورمالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طرابلس کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے تک آپریشن جاری رکھاجائیگا۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک کے 95 فی صد آئل فیلڈ پر سرکاری فوج کا کنٹرول ہے۔