پیر‬‮ ، 03 فروری‬‮ 2025 

حوثی باغیوں نے 50 ہزار بچوں کو جنگ کا ایندھن بنایا،یمنی حکومت

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن کی آئینی حکومت کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ملک میں شہریوں کی غربت اور بے روزگاری سے ناجائز فایدہ اٹھاتے ہوئے ان کے 50 ہزار بچوں کو جنگ کا ایندھن بنایا۔ بچوں کو جنگ میں جھونکنے کا سلسلہ 2014ء سے جاری ہے اور یمن کے مستقبل میں یہ ایک حقیقی انسانی المیہ بن سکتا ہے۔عر ب ٹی وی کے مطابق یمنی وزیراطلاعات نے ان خیالات کا اظہار جرمن خارجہ تعلقات کونسل کے وائس چیئرمین فولکر سٹانزر سے ملاقات کے دوران کیا۔معمر الاریانی

نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے بچوں کو جنگ کا ایندھن بنانے کا سلسلہ انتہائی خطرناک اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،انہوں نے خبردار کیاکہ ایران یمن کی باب المندب پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کو باب المندب پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ ایک اہم عالی آبی گزرگاہ ہے جہاں سے 12فی صد عالمی بحری تجارتی ٹریفک کی آمد ورفت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے جنگ زدہ یمنی عوام کو امدادی سامان کا ایک ٹرک بھی نہیں دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…