منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

حلب میں ایرانی اسلحہ گوداموں پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری،چارافرادہلاک

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حلب(این این آئی)شام کے شہرحلب کے ہوائی اڈے کے قریب ایران کے یک مبینہ اسلحہ گودام پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں اسلحہ، گولہ بارود تباہ اور جانی نقصان پہنچا ہے۔حلب میں ایران کے ایک اسلحہ گودام پر اسرائیلی بمباری سے کم سے کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری نے بتایا کہ حلب میں ایران کے ایک اسلحہ گودام پر اسرائیلی بمباری سے کم سے کم چار افراد ہلاک ہوگئے ۔انسانی حقوق گروپ کے مطابق حلب میں اسرائیلی بمباری کے بعد پورے شہر میں بجلی کا نظام درہم برھم ہوگیا۔ادھر شام کے ایک عسکری ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں کی بمباری کے جواب میں شامی محکمہ دفاع نے کارروائی کی تاہم اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے حلب کے صنعتی علاقے میں تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔شامی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے حلب کے شمال مشرق میں الشیخ کے مقام پر ایک صنعتی زون کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی طیاروں نے متعدد بم گرائے جس کے نتیجے میں صنتعی تنصیبات کو مادی نقصان پہنچا ۔عینی شاہدین کا کہنا تھاکہ رات گئے حلب کے ہوائی ادے کے قریب واقع گوداموں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔خیال رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران شام میں ایران اور حزب اللہ کی تنصیبات پر ایرانی حملوں میں غیرمعمولی اضافہ ہواہے۔دمشق میں 21 جنوری کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں ایرانی پاسداران اور ایرانی ملیشیا کے 21 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…