جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں600فیصداضافہ

datetime 27  مارچ‬‮  2019 |

لندن(این این آئی)یوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر ہونے والے حملوں کے بعد برطانیہ میں مساجد اور مدرسوں پر حملوں کی ایک نئی لہر آئی ہے،ان حملوں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے جس میں برطانیہ میں چھ سو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں ریکاڑلا کیے گئے نفرت انگیز جرائم میں 2017 میں مانچسٹر میں

ہونے والے دہشتگرد حملے کے بعد ہونے والے نفرت انگیز جرائم سے بھی زیادہ ہیں۔ نیوکاسل میں باہر اکیڈمی اسلامک سکول پر حملے میں توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نیوکاسل اسلامک سکول پر حملے کو نفرت انگیز جرم کے طور پر دیکھ رہی ہے۔جن چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ان کی عمریں چودہ سے اٹھارہ برس کیدرمیان ہیں اور ان میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق باہر اکیڈمی پر حملے کے دوران قران مجید کے نسخوں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ عمارت کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا۔ اس مسجد کو تین ماہ میں دوسری بار نقصان پہنچایا گیا ہے۔پولیس نے بائیس مارچ کو برمنگھم کی پانچ مساجد کو نقصان پہنچانے کے الزام ایک چونتیس سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق پیری بار سے تعلق رکھنے والے ایک چونتیس سالہ شخص نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور اسے مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے تحت تحویل میں رکھا گیا ہے۔پولیس سمجھتی ہے کہ وہ کسی منظم گروہ کا حصہ نہیں ہے اور نہ اس کی حرکت کسی دائیں بازو کے شدت پسند گروہ کے اکسانے کا نتیجہ ہے۔پولیس نے ایسٹ لندن کی مسجد کے باہر ہتھوڑے سے ایک شخص پر ہونے والے حملے سے متعلق عوام سے معلومات کی اپیل کی ہے۔پولیس کو مطلع کیا گیا تھا کہ پندرہ مارچ کو تین افراد نے کینن سٹریٹ روڈ پر ایک نیلے رنگ کی فورڈ فیسٹا کار سے نکل کر ایک شخص پر حملہ کیا اور پھر کار میں بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ٹیل ماما کی ڈائریکٹر ایمان عطا نے کہا کہ نفرت انگیز جرائم میں اضافہ پریشان کن ہے۔انھوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ لوگ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم کو جائز تصور کرتے ہیں اور اس سے واضح ہوتا ہے کہ ہمیں ایک ایسے منافرت انگیز نظرئیے کا سامنا ہے جس کی توجہ مسلمانوں پر ہے۔پولیس نے کہا کہ گذشتہ جمعہ کو برطانیہ میں نماز جمعہ کے اوقات کے قریب پولیس کی اضافی گشت کا انتظام کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…