نئی دہلی(آن لائن) بھارت پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے کی بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں اہم اقدامات بھی کر رہی ہے ۔ تاہم ہمسایہ مخالف سرگرمیوں پر پابندی لگانے تک مذاکرات کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا ۔ ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں خاتون وزیر خارجہ سشماسوراج کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں ا یک نئی تاریخ رقم ہو گی اور بھارت اب ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ
بھارت پاکستان سمیت اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے تاہم اس کے لئے ہمسایہ ممالک کو بھارت مخالف سرگرمیوں پر پابندی لگا دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ام و ترقی کو سبوتاژ کرنے کے لئے کئی عناصر سرگرم ہیں لیکن ایسے عناصر کو سختی کے ساتھ کچلنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مخالف سرگرمیوں کو بند کرنے کے لئے پاکستان کو اقدامات کرنے چاہئے تاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری لائی جائے ۔