نیوزی لینڈ میں نمازیوں کا قتل عام بدترین دہشتگردی ہے،عالمی برادری کو نفرت پھیلانے اور دہشتگردی کے مرتکب عناصر کیخلاف مل کر جنگ جاری رکھنا ہو گی : شاہ سلمان

16  مارچ‬‮  2019

ریاض(این این آئی )خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیوزی لینڈ کے شہر کرائیسٹ چرچ میں گذشتہ روز دو مساجد میں ہونیوالی دہشتگردی کی وارداتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل عام میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹویٹر پر اپنے بیان میں شاہ سلمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں نماز ادا کرنیوالے مسلمانوں پر بزدلادنہ اور وحشیانہ حملہ بدترین دہشتگردی ہے۔ عالمی برادری کو نفرت پھیلانے اور دہشت گردی کے مرتکب عناصر کیخلاف مل کر جنگ جاری رکھنا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا۔ دہشتگرد دینی اور انسانی اقدار سے عاری ہیں۔شاہ سلمان نے بیان میں نیوزی لینڈ کی مساجد میں شہید ہونیوالے نمازیوں کے شہادت کی قبولیت، مغفرت اور بلندی درجات جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔قبل ازیں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے نیوزی لینڈحکومت کی گورنر کے نام ارسال کردہ تعزیتی برقیہ میں مساجد میں نمازیوں کے قتل عام پر دکھ کا اظہار اوردہشتگردی کیخلاف جنگ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…