بیجنگ(این این آئی) ایشیاء پیسیفک انسٹیٹوٹ آف چائینز اکیڈمی آف سوشل سائنسز سے وابستہ ڈاکٹر زیوزی لیو نے کہاہے کہ اگر بھارت جامع ثبوت دے تو چین دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہے، جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ بات کئی بار کہی جا چکی ہے لیکن بھارت نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا، اس کے علاوہ چین نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس مسئلے کے حوالے سے سلامتی کونسل میں طریقہ کار سے متعلق مسائل بھی ہیں۔