ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں سرکاری اداروں کے اخراجات پر نظر رکھنے کے لیے ایک نیا دفتر قائم کردیا گیا۔سرکاری میڈیا کے مطابق نئے دفترکے ذریعے بدعنوانی کے خلاف نظر رکھی جائے گی، یہ سرکاری محکموں میں مالی بے ضابطگیوں پر نظر رکھے گا۔سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کہا کہ جو بھی سرکاری خزانے کو نقصان پہنچائے گا اس کو سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری فنڈز کے تحفظ اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔