ہفتہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2025 

داخلی سرحدوں پر کنٹرول ختم نہیں کریں گے، جرمنی نے یورپی مطالبہ مستردکردیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمن صوبے باویریا کے وزیراعلیٰ مارکوس زؤڈر نے یورپی کمیشن کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے، جس میں جرمنی سے داخلی سرحدوں پر کنٹرول ختم کرنے کا کہا گیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کی سیاسی جماعت سی ایس یو سے تعلق رکھنے والے

باویریا کے وزیراعلیٰ مارکوس زؤڈر نے کہا کہ وہ فی الحال بارڈر کنٹرول کا سلسلہ ختم نہیں کر سکتے۔ جرمنی کے فونکے میڈیا گروپ کے ایک اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اگر بیرونی سرحدوں کی حفاظت کی بات کی جائے تو یورپ اچھی سمت میں گامزن ہے لیکن یہ ابھی تک اپنا مقصد حاصل نہیں کر پایا۔ان کا داخلی سرحدوں پر کنٹرول جاری رکھنے کی حمایت میں مزید کہنا تھاکہ جب تک بیرونی سرحدوں کو اچھی طرح محفوظ نہیں بنا لیا جاتا، تب تک داخلی بارڈر پر کنٹرول ضروری بھی ہے اور قابل فہم بھی۔ ماضی میں بارڈر کنٹرول سے متعلق کیے گئے فیصلے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں اور عوامی سطح پر اس کی مخالفت بھی نہیں کی گئی۔باویریا کے وزیر اعلیٰ کے اس بیان سے پہلے یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور دیمیتریس اوراموپولوس نے فونکے میڈیا سے ہی گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ یورپی یونین کے اندر جاری متنازعہ بارڈر کنٹرول کے سلسلے کو ختم کیا جانا چاہیے۔ان کا جرمنی اور چند ایک دوسری یورپی ریاستوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ اب وہ وقت آن پہنچا کہ داخلی سرحدوں پر عارضی طور پر چیکنگ کا شروع کیا جانے والا عمل حتمی طور پر بند کیا جائے تاکہ شینگن زون کو دوبارہ مکمل طور پر بحال کیا جا سکے۔یورپ میں مہاجرین کی بڑی تعداد میں آمد کے بعد نہ صرف جرمنی بلکہ کئی دیگر یورپی ممالک نے بھی داخلی سرحدوں پر چیکنگ کا عمل شروع کر دیا تھا۔ یورپی یونین کے شینگن زون میں چھبیس ممالک شامل ہیں اور ان ممالک کے شہریوں کو ایک سے دوسرے ملک میں آزادانہ نقل و حمل کی اجازت ہے۔ شیگن زون کے ممالک کے شہریوں کو سرحد عبور کرنے سے پہلے کسی قسم کے ویزے یا پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…