اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

تْرکی جلد دریائے فرات عبور کرنے کے لیے پرعزم

datetime 26  دسمبر‬‮  2018 |

انقرہ (این این آئی)ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے کہا ہے کہ ان کا ملک شمالی شام میں فوج داخل کرنے کے لیے جلد از جلد دریائے فرات کے مشرقی کنارے کو عبور کرنا چاہتا ہے۔رواں ماہ ترکی شام میں وسیع فوجی آپریشن کا اعلان کرچکا ہے۔گذشتہ ہفتے امریکا نے شام سے اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان کیا جس کے بعد ترکی نے شام میں فوج داخل کرنے کی کوششیں مزید تیز کردی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب ایردوآن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی

صورت حال پربات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں نے امریکی فوج کے انخلاء کے بعد پیدا ہونے والے خلاء کو پرکرنے پر اتفاق کیا۔ترک وزیرخارجہ مولوجود جاویش اوگلو نے کہاکہ ترکی اور امریکا شام کے منبج شہر کے حوالے سے طے پائے معاہدے کو مکمل کرنے پرمتفق ہیں۔ترکی اور امریکا کے درمیان منبج کے حوالے سے طے پائے معاہدے میں یہ بات شامل تھی کہ امریکا شہر سے کرد جنگجوؤں پر مشتمل پپپلز پروٹیکشن یونٹس کو وہاں سے بے دخل کرے گا۔ ترکی اس گروپ کو دہشت گرد قراردیتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…