بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جدید اور تیز ترین بلٹ ٹرینیں منظر عام پر آگئیں، یہ ٹرینیں کراچی سے لاہور اور پشاور تک کا سفر کتنے گھنٹے میں طے کرسکتی ہیں؟ رفتار دیکھ کر آپ پلکیں جھپکنابھول جائینگے

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی 3نئی بلٹ ٹرینیں منظر عام پر آگئی ہیں ،یہ ٹرینیں کراچی سے لاہور 1200کلو میٹر تک کا فاصلہ 4سے 6گھنٹے میں طے کر سکتی ہیں ،نجی ٹی وی کے مطابق چین کی فوژنگ بلٹ ٹرینز نے 3نئی ٹرینیں متعارف کرادی ہیں جن میں 17کوچز پر مشتمل سی آر400اے ایف بی بھی شامل ہے جو 350کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔

اس میں 600سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے۔یہ ٹرین کراچی سے لاہور تک 1220کلو میٹر کا فیصلہ 4سے 6گھنٹے جبکہ پشاور تک 1721کلو میٹر کا سفر 5سے 7گھنٹے میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،فوژنگ بلٹ ٹرین سی آر 300بی ایف کی رفتار 250کلو میٹر ہے جب کہ اس میں 8کوچز ہوں گی ۔بیجنگ میں ٹرینوں کی آزمائش کر لی گئی ہیں اس کا افتتاح جون 2019میں ہوگا، چین کی فوژنگ بلٹ ٹرین نے سی آر 200جے بھی متعارف کرائی ہے جس کی رفتار 160کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ۔ٹرین جدید نظام ای ایم یو سے آراستہ ہے۔دریں اثناء مشرقی چین کے صوبے زی جیانگ کے ہینگ زو مشرقی ریلوے اسٹیشن جانے کیلئے پہلی تیز رفتار بولٹ ٹرین ڈی9551گوانگ شن ریلوے اسٹیشن سے گذشتہ روز روانہ ہوئی۔یہ ہائی سپیڈ ریلوے مشرقی چین کے2شہروں ہینگ زو اور وانگ شن کے درمیان مسافروں کیلئے خدمات انجام دے گی۔تیز رفتار ٹرین کا منصوبہ چند سال قبل تیار کیا گیا تھا تاہم گذشتہ روز اس منصوبے پر عمل درآمد ہو گیا ہے اور پہلی تیز رفتار ٹرین دونوں شہر کے درمیان روانہ کر دی گئی۔اس سلسلے میں خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…