صنعا(آئی این پی)یمنی فوج نے مشرقی شہر مآرب میں حوثی باغیوں کا ایک ایرانی ساختہ ڈرون طیارہ مار گرایا۔العربیہ کے مطابق یمنی فوج کی سرکاری ویب سائیٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میکا بریگیڈ 26′ کے فوجیوں نے جنوبی مآرب میں حریب اور الجوبہ کے ڈاریکٹوریٹ کے درمیان ایک کارروائی میں حوثیوں کا ڈرون
طیارہ مار گرایا۔تباہ ہونے والے ڈرون طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے ایرانی ساختہ ڈرون طیارے پر بارودی مواد بھی رکھا گیا تھا جسے دہشت گردی کی ایک کارروائی کے استعمال کیا جانا تھا۔خیال رہے کہ یمن کے مختلف محاذوں پر ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کے مارے جانے کے واقعات بہ کثرت سامنے آتے رہتے ہیں۔