جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا اہم ساتھی ہے ، چین

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل / بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزیرخارجہ وانگ ا ی نے کہا ہے کہ افغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا اہم ساتھی ہے ، افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے مدد کرنا چاہتا ہے، چین افغانستان کے ساتھ بات چیت کے ثمرات کو عمل میں لانا چاہتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ا ی نے کابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین افغانستان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کو عمل میں لا کر فریقین کی حکمت عملی پر مشتمل شراکت دار انہ تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا اہم ساتھی ہے۔ وانگ نے کہا کہ چین افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت وسرمایہ کاری کو وسعت دیناچاہتا ہے اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کے لیے مدد کرنا چاہتا ہے۔وزیرخارجہ وانگ ا ی نے دہشت گردتنطیم مشرقی ترکستان اسلامی تحریک کے خلاف اقدامات اٹھانے پر افغانستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چین-افغانستان-پاکستان کے وزرائے خارجہ کی دوسری بات چیت میں اتفاق رائے کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کے ساتھ بات چیت کے ثمرات کو عمل میں لانا چاہتا ہے۔ اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے افغانستان کے اندرونی مصالحتی عمل اور معاشی و سماجی ترقی میں چین کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان چین کیساتھ ٹھوس تعاون، تجارتی حجم اور افرادی تربیت کووسعت دینا چاہتا ہے۔ انسداد دہشت گردی کے لئے تینوں ممالک کی دستخط شدہ ،تعاون کی مفاہمتی یادداشت سے خطے میں انسداد دہشت گردی کے تعاون کو آگے بڑھایا جائے گا۔ بعد ازاں چینی وزیرخارجہ وانگ ا ی نے افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر افغان چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ افغانستان چین کی اہم دلچسپی سے وابسطہ امور میں چین کے ساتھ کھڑا رہیگا۔ افغانستان اندرونی سطح پرپرامن عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتا ہے اور پاکستان کے ساتھ مل کر دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…