بیجنگ (نیوز ڈیسک ) اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے نفاذکے گزشتہ چالیس سالوں میں چین کے ستر کروڑ لوگ غربت کی سطح سے اوپر آگئے، 2020 تک چین میں غربت کا مکمل کا خاتمہ کر دیا جائیگا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کے دفترِامورِ خاتمہ غربت کے ڈائریکٹر لیو یونگ فو نے کہا ہے کہ صلاحات اورکھلے پن کی پالیسی کے نفاذکے چالیس سالوں کے بعد چین کے زرعی علاقوںمیں ستر کروڑسے زیادہ لوگ غربت کی سطح سے اوپر آگئے ہیں۔اندازہ ہے کہ
دو ہزار بیس تک، چین میں موجودمعیار کے تحت تمام غربت زدہ دیہی علاقوں سے غربت کا مکمل کا خاتمہ کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لحاظ سے چین نے دنیا میں بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے .اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ چین نے اپنے حالات کے مطابق غربت میں کمی کا ایک درست راستہ تلاش کیا.اب چین میں غربت کے خاتمے کے اہم اور مشکل اہداف وہ شدیدعسرت زدہ علاقے ہیں جہاں کے قدرتی حالات خراب ہیں،اور اقتصادی بنیادبھی بہت کمزور ہے۔