مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع : بھارتیہ جنتا پارٹی کو اہم ریاستوں میں شکست کا سامنا

14  دسمبر‬‮  2018

نئی دہلی(این این آئی)مودی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی۔بھارت کے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں برسرِ اقتدار جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست کا شامنا ہے اور تین اہم ریاستوں چھتیس گڑھ راجستھان اور مدھیہ پردیش میں ووٹروں نے ان کے خلاف ووٹ دیا ہے۔

انڈیا کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے پندرہ برس تک اقتدار سے باہر رہنے کے بعد چھتیس گڑھ میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے اقتدار چھین لیا ہے اور راجستھان میں بھی اکثریت حاصل کر لی ہے۔ کانگریس کی جیت کے بعد کارکن جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے۔شمال کی ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس انتخابی نتائج کے رحجانات کے آخری مراحل میں بھی بی جے پی سے آگے ۔ ان ریاستوں میں کانگریس کی واپسی ملک کی انتخابی سیاست میں بدلتے ہوئے رخ کا اشارہ ہے۔آئندہ چند مہینوں میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ان ریاستی انتخابات کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔ شمالی ریاستوں میں مقبولیت گھٹنے کے ساتھ ہی کانگریس کا زوال شروع ہوا تھا۔شمالی ریاستوں میں کانگریس کی جیت سے نہ صرف اسے ایک نئی طاقت حاصل ہوگئی ہے بلکہ اس سے پارٹی کے رہنما رہول گاندھی کی قیادت کی سیاسی حیثیت بھی مستحکم ہوئی ہے۔حیدرآباد میں تلنگانہ راشٹرا سامتی (ٹی آر ایس) کے کارکن ریاستی اسمبلی کے الیکشن کے بعد فتح کا جشن مناتے رہے۔ جنوبی ریاست تلنگانہ میں توقعات کے مطابق علاقائی جماعت ٹی آر ایس کامیاب رہی۔ کانگریس اور اس کے اتحادی دوسرے مقام پر رہے ۔ بی جے پی ریاست میں کوئی خاص کامیابی نہ حاصل کر سکی۔دلی میں کانگریس پارٹی کے صدر دفتر کے باہر فتح کا جشن ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی شروع ہو گیا۔راہول گاندھی کی تصویر پر پھول کارکن

پھولوں کی پتیاں پھینکتے رہے۔ تین ریاستوں میں کانگریس کی واپسی بی جے پی کے لیے خطرے کا اشارہ ہے۔کانگریس پارٹی کے کارکن راہول گاندھی کی تصویر والے پلے کارڈ اٹھائے جشن مناتے رہے ۔ نتائج کے ساتھ ہی اتر پردیش اور بہار میں کانگریس اور علاقائی جماعتوں کے درمیان اتحاد کے راستے ہموار ہو گئے ہیں۔انڈیا کی کانگریس پارٹی کے حمایتی دلی

میں پارٹی کے صدر دفتر کے باہر جشن مناتے رہے۔لیکن کانگریس کی رہنما پریانکا چترویدی کا کہنا ہے کہ یہ نتائج وزیر اعظم مودی کی حکومت کی کارکردگی سے عوام کی ناراضگی کی عکاسی کرتے ہیں۔عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…